سروے مکمل کریں
سروے مکمل کرتے ہوئے اپنی رائے ظاہر کریں اور $100 کے تین گفٹ واؤچرز میں سے ایک جیتنے کے لیے قرعہ اندازی میں شرکت کریں۔
24 جنوری 2022 کو اختتام پذیر ہوتا ہے۔
تمام NSW حکومتی محکمہ جات، مقامی کونسلوں اور کچھ دیگر حکومتی ایجنسیوں (جنہیں مجموعی طور پر "سرکاری حکام" کے حوالے سے جانا جاتا ہے) کے لیے ضروری ہے کہ وہ معذوری کی شمولیت ایکٹ 2014 کے تحت معذوری کی شمولیت کا ایکشن پلان (DIAP) تیار کریں۔
ہماری کمیونٹی میں 23,000 لوگوں کے معذوری کے ساتھ زندگی گزارنے میں مدد کے ضرورت مند ہونے کے ساتھ، ہمارے پاس ہمارے مقامی حکومتی علاقہ (LGA) میں گریٹر سڈنی کے بالمقابل ایسے لوگوں کا فیصد زیادہ ہے جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔ اس طرح کی مدد میں جسمانی، مواصلاتی اور سماجی رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ وسیع تر کمیونٹی کے طرز عمل کا جائزہ لینا بھی شامل ہو سکتا ہے۔
معذوریوں سے جڑے ہوئے طرز عمل اور کلنک نقائص کے ساتھ جی رہے لوگوں اور ایک ایسے ماحول کے مابین تعامل کا نتیجہ ہیں جو رکاوٹوں سے پر ہے۔ اس لیے، منفی طرز عمل کو چیلنج کیا جانا چاہیے، اور جسمانی اور سماجی ماحول بدلا جانا چاہیے تاکہ نقائص کے ساتھ جی رہے لوگوں کو ہمارے سماج میں مساوی بنیاد پر حصہ لینے کا موقع مل سکے۔
یہ منصوبہ اس طرح کی رکاوٹوں پر توجہ دیتا ہے جو ہماری کمیونٹی میں پائی جا سکتی ہیں، اور یہ صحت اور سلامتی سے متعلق ایک ترجیح ہے۔ ایسا کرنے میں ہمارا تعاون کرنے کے لیے، ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔
معذوری کی شمولیت کا ایکشن پلان 2022-26 ایک مزید جامع اور قابل رسائی شہر بننے میں CBCity کی رہنمائی کرے گا۔ ہمارے کمیونٹی اسٹریٹجک پلان کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر، یہ CBCity میں معذوری کے ساتھ جی رہے لوگوں کی ضروریات اور رکاوٹوں پر توجہ دے گا۔
ہم چار کلیدی توجہ کے میدانوں کے بارے میں آپ کی معلومات طلب کر رہے ہیں:
آپ کے تاثرات اس چیز کی تشکیل کریں گے کہ کونسل ان رکاوٹوں پر کس طرح توجہ دیتی ہے، اور ان سے اگلے چار سالوں کے دوران معذوری کے شکار لوگوں کے لیے ایک مزید قابل رسائی اور جامع کمیونٹی میں زندگی گزارنے کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
سروے مکمل کرتے ہوئے اپنی رائے ظاہر کریں اور $100 کے تین گفٹ واؤچرز میں سے ایک جیتنے کے لیے قرعہ اندازی میں شرکت کریں۔
24 جنوری 2022 کو اختتام پذیر ہوتا ہے۔
ہمارے باہمی تعاون کے ورکشاپ میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن کرائیں، کیوں کہ ہم خیالات پر گفتگو کرتے ہیں اور ترجیحات کی شناخت کرتے ہیں۔
آن لائن اور رو برو سیشنز دستیاب ہیں۔
کوئی تحریری نظریہ لکھیں اور اسے haveyoursay@cbcity.nsw.gov.au پر بھیجیں
Timeline item 1 - complete
کھلا ہوا ہے
یہ پروجیکٹ تاثرات کے لیے 29 نومبر 2021 بروز پیر سے پیر، جنوری 24، 2022 شام 5:00 بجے بجے شام تک کھلا ہوا ہے۔
Timeline item 2 - complete
فوکس گروپس
فوکس گروپس دسمبر 2021 سے جنوری 2022 تک انجام دئے جائیں گے۔
Timeline item 3 - active
نظرثانی کے تحت
یہ پروجیکٹ منصوبہ کا مسودہ تیار کیے جانے کے دوران تاثرات کے لیے بند ہے۔
Timeline item 4 - incomplete
عوامی نمائش
کونسل کے ذریعہ قبول کیے جانے سے پہلے عوامی تبصرے کے لیے DIAP کے مسودے کی نمائش کی جائے گی۔
Timeline item 5 - incomplete
قبول کیے جانے کا عمل
کونسل اس منصوبہ کو قبول کرتی ہے۔
اگر آپ کے پاس سوالات ہیں یا آپ اس پروجیکٹ کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو برائے مہربانی کونسل کے درج ذیل افسران سے رابطہ کریں۔
haveyoursay@cbcity.nsw.gov.au | |
In writing | بذریعہ پوسٹ بخدمت Mr Matthew Stewart, General Manager, City of Canterbury Bankstown PO Box 8, Bankstown NSW 1885 |
دی سٹی آف کینٹربری بینکس ٹاؤن
فون: 0297079857
ایک قابل فخر شمولیتی کمیونٹی جو متحد کرتی ہے، جشن مناتی ہے اور خیال رکھتی ہے
The City of Canterbury Bankstown acknowledges the traditional custodians of the land, water and skies of Canterbury-Bankstown, the Darug (Darag, Dharug, Daruk, Dharuk) People. We recognise and respect Darug cultural heritage, beliefs and relationship with the land. We acknowledge the First Peoples’ continuing importance to our CBCity community.