شرائط و ضوابط

انٹری کرنے کے طریقے سے متعلق ہدایات، انعامات اور معلومات ان شرائط و ضوابط کا حصہ ہیں۔ انٹری کر کے، انٹری کرنے والے افراد ان شرائط و ضوابط کو قبول کرتے ہیں۔


اہلیت

  1. عمر 12 سال اور اس سے زائد عمر کا کوئی بھی فرد انٹری کرنے کا اہل ہے۔
  2. کاؤنسلرز اور کینٹربری بینکس ٹاؤن کے ملازمین، اور ان کے قریبی فیملی ممبرز انٹری کرنے کے اہل نہیں ہیں۔
  3. فریق ثالث کی جانب سے کی گئی انٹریز قابل قبول نہیں ہوں گی الّا یہ کہ انٹری کرنے والے افراد انٹری کرنے میں فریق ثالث کی اعانت طلب کریں۔

کب انٹری کریں

  1. یہ مقابلہ 1 دسمبر 2021 کو 9 بجے صبح شروع ہوگا اور 1 فروری 2022 کو رات 11:59 بجے انجام کو پہنچے گا۔ انٹریز مقابلہ کی اختتامی تاریخ اور وقت سے پہلے کونسل کو لازماً موصول ہو جائیں۔
  2. ناکافی تعداد میں انٹریز جمع ہونے کی صورت میں، کینٹربری بینکس ٹاؤن کونسل کی صوابدید پر سروے کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

انٹری کرنے کا طریقہ

کوئی انٹری قابل قبول ہونے کے لیے، انٹری کرنے والے پر لازم ہے کہ، مقابلے کی مدت کے دوران:

  1. سروے مکمل کرے اور اپنے رابطے کی تفصیلات (نام اور ای میل) فراہم کرے۔

انٹری کی شرائط

  1. ایک فرد کے لیے صرف ایک انٹری ہے۔
  2. سرپرست/نگراں حضرات اپنی زیر نگہداشت افراد کے لیے انٹری کی منظوری دیتے ہیں۔
  3. نامکمل، غیر واضح یا پڑھنے کے ناقابل انٹریز کو باطل تصور کیا جائے گا۔

منتخب فاتحین

  1. تین انعامات میں سے ایک کے فاتح کا انتخاب اتفاقی طور پر ڈرا کے ذریعے 11 فروری کو کیا جائے گا۔

انعامات اور جیت حاصل کرنا

10 انعامات اتفاقی طور پر منتخب کردہ 10 فاتحین کو دیے جائیں گے۔

  1. فاتحین کو اپنی پسند کے مطابق خرچ کرنے کے لیے $50 کا ایک گفٹ واؤچر موصول ہوگا۔
  2. انعامات ناقابل منتقلی یا ناقابل تبادلہ ہیں؛ اور
  3. فاتحین کا اعلان نمائش انجام کو پہنچنے پر اپنی بات کہیں (Have Your Say) کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔

انعام کی اطلاع اور ڈیلیوری

  1. فاتحین کو بذریعہ ای میل مطلع کیا جائے گا۔
  2. فاتحین کو ان کا انعام بذریعہ ڈاک یا ای میل موصول ہوگا۔

رازداری

  1. کونسل ہذا، کبھی بھی انٹریز کی اور انٹری کرنے والوں (بشمول انٹری کرنے والے کی شناخت، عمر اور جائے رہائش) کی موزونیت کی تصدیق کرنے، اور انٹری کرنے والے کسی بھی ایسے فرد کو نا اہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے جو ایسی انٹری جمع کرواتا ہے جو ان شرائط و ضوبط کے مطابق نہ ہو، یا جو انٹری کے عمل میں ساز باز کرے۔ بھول چوک کو کونسل کی صوابدید پر قبول کیا جا سکتا ہے؛
  2. انٹری کرنے والے افراد کونسل کو اپنا نام، تصاویر، اور/یا سوشل میڈیا پوسٹ کے مشمولات ان کے فاتح بن جانے کی صورت میں، کسی بھی میڈیا میں تشہیری مقاصد کے مدنظر بغیر مشاہرہ کے لا محدود مدت تک استعمال کرنے کی منظوری دیتے ہیں؛ اور
  3. فاتحین سے میڈیا انٹرویوز اور/یا تصویر کے مواقع میں حصہ لینے کو کہا جا سکتا ہے۔