شرائط و ضوابط

تعارف، انعامات اور اس بارے میں معلومات کہ کس طرح شرکت کریں ان شرائط و ضوابط کا حصہ ہیں۔ شرکت کر کے، شرکت کنندگان ان شرائط و ضوابط کو تسلیم کرتے ہیں۔

اہلیت

1. 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کا کوئی بھی فرد شرکت کرنے کا اہل ہے۔

2. کینٹربری بینکس ٹاؤن کونسل کے کونسلرز اور ملازمین، اور ان کے قریبی خاندان کے افراد شرکت کرنے کے لیے اہل نہیں ہیں۔

3. فریق ثالث کی جانب سے کی گئی انٹریز معتبر نہیں ہوں گی سوائے اس کے کہ شرکت کنندگان کو کسی فریق ثالث کی مدد کی ضرورت ہو۔

کب شرکت کریں

1. مقابلہ 3 دسمبر 2021 کو 9 بجے صبح شروع ہوگا اور 4 فروری 2022 کو 11:59 بجے رات میں ختم ہوگا۔ انٹریز مقابلہ کے اختتام کی تاریخ اور وقت سے پہلے کونسل کو موصول ہونی لازمی ہیں۔

2. جمع کرائی گئی انٹریز کی تعداد ناکافی ہونے کی صورت میں، سروے کینٹربری بینکس ٹاؤن کونسل کی مکمل صوابدید کے مطابق بڑھایا جا سکتا ہے۔

شرکت کس طرح کریں

کسی انٹری کے معتبر ہونے کے لیے، ضروری ہے کہ شرکت کنندہ، مقابلہ کی مدت کے دوران:

1. سروے مکمل کرے اور اپنے رابطہ کی تفصیلات (نام اور ای میل) فراہم کرے

شمولیت کی شرائط

1. فی کس صرف ایک انٹری۔

2. اپنی نگہداشت میں رہنے والے افراد کی طرف سے شمولیت کے لیے سرپرست/نگہداران رضامندی ظاہر کرتے ہیں۔

3. نامکمل، ناقابل فہم یا پڑھنے کے قابل نہ ہونے والی انٹریز غیر معتبر تصور کی جائیں گی۔

منتخب فاتح

1. 18 فروری کو قرعہ اندازی کے ذریعہ پانچ انعامات میں سے ایک کے فاتحین کا بے ترتیب انتخاب کیا جائے گا۔

انعامات اور جیتنے کا عمل

5 انعامات 5 بے ترتیب انتخاب کردہ فاتحین کو دئے جائیں گے۔

1. فاتحین اپنی پسند کے مطابق خرچ کرنے کے لیے $50 کا گفٹ واؤچر وصول پائیں گے

2. انعامات قابل انتقال یا قابل تبادلہ نہیں ہیں؛ اور

3. فاتحین کا اعلان نمائش کے اختتام پر اپنی رائے ظاہر کریں (Have Your Say) کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔

انعام کی اطلاع اور ڈیلیوری

1. فاتحین کو ای میل کے ذریعہ اطلاع دی جائے گی۔

2. فاتحین اپنا انعام میل یا ای میل کے واسطہ سے وصول پائیں گے۔

رازداری

1. کونسل، کسی بھی وقت، انٹریز اور شرکت کنندگان کی معتبریت (بشمول کسی شرکت کنندہ کی شناخت، عمر اور مقام رہائش) کی تصدیق کرنے اور کسی بھی ایسے شرکت کنندہ کو نااہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے جو ایسی انٹری جمع کرتا ہے جو ان شرائط و ضوابط کے مطابق نہیں ہے، یا جو انٹری کی کارروائی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا ہے۔ غلطیاں اور حذف و اضافے کونسل کی صوابدید کے مطابق قبول کیے جا سکتے ہیں؛

2. شرکت کنندگان فاتح ہونے کی صورت میں ترغیبی مقاصد کے لیے بغیر کسی معاوضہ کے غیر محدود مدت تک کونسل کے ذریعہ اپنے نام، تصاویر، اور/یا سوشل میڈیا کی پوسٹس کا مواد، کسی بھی میڈیا میں، استعمال کرنے کی رضامندی دیتے ہیں؛ اور

3. فاتحین سے میڈیا کے انٹرویوز اور/یا تصویر لینے کے مواقع میں حصہ لینے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔