شرائط و ضوابط

ہدایات، انعامات اور اس بارے میں معلومات کہ کس طرح شرکت کریں ان شرائط و ضوابط کا حصہ ہیں۔ شرکت کر کے، شرکت کنندگان ان شرائط و ضوابط کو تسلیم کرتے ہیں۔

ہلیت

  1. 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کا کوئی بھی فرد شرکت کرنے کا اہل ہے۔ 18 سال سے کم عمر کے شرکت کنندگان کو والدین کی رضامندی کی ضرورت ہے؛
  2. سٹی آف کینٹربری بینکس ٹاؤن ("کونسل") کے کونسلرز اور ملازمین، اور ان کے قریبی خاندان کے افراد شرکت کرنے کے لیے اہل نہیں ہیں؛ اور
  3. فریق ثالث کی جانب سے کی گئی انٹریز معتبر نہیں ہوں گی سوائے اس کے کہ شرکت کنندگان یہ ثابت کریں کہ انہیں کسی تیسرے فریق کی مدد کی ضرورت ہے۔

شرکت کب کریں

  1. مقابلہ 9بجے صبح AEST، بروز پیر 29 نومبر 2021 کو شروع ہوگا اور بوقت 11:59 بجے رات، بروز جمعہ 17 دسمبر 2021 کو ختم ہوگا۔ انٹریز مقابلہ کے اختتام کی تاریخ اور وقت سے پہلے کونسل کو موصول ہونی لازمی ہیں۔
  2. جمع کرائی گئی انٹریز کی تعداد ناکافی ہونے کی صورت میں، سروے سٹی آف کینٹربری بینکس ٹاؤن کی مکمل صوابدید کے مطابق بڑھایا جا سکتا ہے۔

شرکت کس طرح کریں

کسی انٹری کے معتبر ہونے کے لیے، ضروری ہے کہ شرکت کنندہ، مقابلہ کی مدت کے دوران:

  1. cb.city/HaveYourSayDIAP پر معذوری کی شمولیت کے ایکشن پلان کا سروے مکمل کرے اور اپنا ای میل پتہ شامل کرے۔

شمولیت کی شرائط

  1. فی کس صرف ایک انٹری؛
  2. نابالغ (18 سال سے کم عمر کے) بچوں اور ان کی نگہداشت میں رہنے والے افراد کی طرف سے والدین/سرپرست/نگہداران کی رضامندی دیتے ہیں؛ اور
  3. نامکمل، ناقابل فہم یا پڑھنے کے قابل نہ ہونے والی انٹریز غیر معتبر تصور کی جائیں گی۔

انتخاب کردہ فاتح

  1. 14 جنوری 2022 بروز جمعہ تک قرعہ اندازی کے ذریعہ تین انعامات میں سے ایک کے فاتحین کا بے ترتیب انتخاب کیا جائے گا۔

انعامات اور جیتنے کا عمل

  1. تین انعامات تین بے ترتیب انتخاب کردہ فاتحین کو دئے جائیں گے؛
  2. فاتحین اپنی پسند کے مطابق خرچ کرنے کے لیے $100 کے ویزا گفٹ کا واؤچر وصول پائیں گے؛
  3. انعامات قابل انتقال یا قابل تبادلہ نہیں ہیں؛ اور
  4. فاتحین کا اعلان معذوری کی شمولیت کے ایکشن پلان کے سروے کے اختتام پر Have Your Say کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔

انعام کی اطلاع اور ڈیلیوری

  1. فاتحین کو ای میل کے ذریعہ اطلاع دی جائے گی؛ اور
  2. فاتحین اپنا انعام میل یا ای میل کے واسطہ سے وصول پائیں گے۔

رازداری

  1. کونسل، کسی بھی وقت، انٹریز اور شرکت کنندگان کی معتبریت (بشمول کسی شرکت کنندہ کی شناخت، عمر اور مقام رہائش) کی تصدیق کرنے اور کسی بھی ایسے شرکت کنندہ کو نااہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے جو ایسی انٹری جمع کرتا ہے جو ان شرائط و ضوابط کے مطابق نہیں ہے، یا جو انٹری کی کارروائی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا ہے۔ غلطیاں اور حذف و اضافے کونسل کی صوابدید کے مطابق قبول کیے جا سکتے ہیں۔
  2. شرکت کنندگان فاتح ہونے کی صورت میں ترغیبی مقاصد کے لیے بغیر کسی معاوضہ کے غیر محدود مدت تک کونسل کے ذریعہ اپنے نام، تصاویر، اور/یا سوشل میڈیا کی پوسٹس کا مواد، کسی بھی میڈیا میں، استعمال کرنے کی رضامندی دیتے ہیں؛ اور
  3. فاتحین سے میڈیا کے انٹرویوز اور/یا تصویر لینے کے مواقع میں حصہ لینے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔