Skip to main content

ہم گھریلو اور عائلی تشدّد کے خلاف مہم کے ذریعے اپنی کمیونٹی کو سہارا دینا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 'کینٹربری بینکس ٹاؤن گھریلو تشدّد کو ردّ کرتا ہے اور صحتمندانہ رشتوں کی حمایت کرتا ہے' ایک جاری مہم ہے جسے کینٹربری بینکس ٹاؤن میں گھریلو تشدّد کے خلاف رابطہ کمیٹی تقویت دے رہی ہے۔ اس کا مقصد کینٹربری بینکس ٹاؤن میں گھریلو اور عائلی تشدّد کے متعلق آگہی پھیلانا اور اس سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا ہے۔

CBCity Domestic Violence Pledge Initiative

گھریلو اور عائلی تشدّد کیا ہے؟

گھریلو اور عائلی تشدّد اسے کہتے ہیں جب کسی کے ساتھ قریبی ذاتی رشتہ رکھنے والا کوئی شخص اسے بار بار خوف، بے بسی اور غیر محفوظ ہونے کا احساس دلائے۔

یہ جسمانی، سماجی، مالی، جنسی، جذباتی، زبانی، نفسیاتی، ٹیکنالوجی کی مدد سے یا روحانی بدسلوکی کی صورت میں ہو سکتا ہے۔

آپ کیسے فرق لا سکتے ہیں

ہم اپنی مقامی کمیونٹی کے لوگوں، گروہوں، تنظیموں اور کاروباروں سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ کینٹربری بینکس ٹاؤن میں گھریلو اور عائلی تشدّد کے خاتمے کے لیے مدد دینے کا عہد کریں۔ آپ یہ اس طرح کر سکتے ہیں:

  • نیچے ہماریPledge Wall پر اپنا پیغام چھوڑ دیں؛ اور
  • یہ کہتے ہوئے اپنے دوستوں، رشتہ داروں یا ساتھی کارکنوں کے ساتھ اپنی فوٹو یا وڈیو شامل کریں 'کینٹربری بینکس ٹاؤن گھریلو تشدّد کو ردّ کرتا ہے اور صحتمندانہ رشتوں کی حمایت کرتا ہے'
  • The City of Canterbury Bankstown acknowledges the traditional custodians of the land, water and skies of Canterbury-Bankstown, the Darug (Darag, Dharug, Daruk, Dharuk) People. We recognise and respect Darug cultural heritage, beliefs and relationship with the land. We acknowledge the First Peoples’ continuing importance to our CBCity community.

    Contact us

    Our friendly Customer Service Call Centre is open Monday to Friday 8.30am-5pm to assist with all enquiries.

    Phone 9707 9000
    Email council@cbcity.nsw.gov.au
    Website www.cbcity.nsw.gov.au/

    Social links