Skip to main content

پس منظر

کمیونٹی کا تحفظ اور جرم کی روک تھام ہر ایک - حکومت، قانون کے نفاذ کے ادارے، کاروباری ادارے، تنظیموں اور باشندگان کی ذمہ داری ہے۔ یہ ایک ایسی مضبوط، فعال اور اچھی طرح مربوط کمیونٹی تشکیل دینے سے متعلق ہے، جو CBCity میں معیار زندگی اور تحفظ کو بہتر بنانے میں شامل ہو۔

ہم جرم کو کم کرنے اور آپ کے تحفظ کو فروغ دینے کے تئیں ایک دیرینہ ترجیح رکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر کوئی خود کو وہاں محفوظ محسوس کرے جہاں وہ رہتا ہے، کام کرتا ہے، جاتا ہے یا پڑھتا ہے۔ اسی لیے ہم آپ کو اپنی رائے ظاہر کرنے کی دعوت دینا چاہیں گے کیوں کہ ہم ایک موزوں کمیونٹی سیفٹی اینڈ کرائم پریوینشن پلان تیار کر رہے ہیں جو ان چیزوں پر توجہ دیتا ہے جو آپ کے خیال کے مطابق ہمارے علاقہ کے کلیدی چیلنجیز ہیں، اور جو ہماری طاقتوں کے بارے میں بات کرتا ہے۔

ہائے، ہم اما (Emma) اور ایلی (Eli) ہیں، اور ہم آپ کے کمیونٹی سیفٹی اینڈ کرائم پریوینشن آفیسرز ہیں۔

ہم اگلے چند سالوں کے لیے اپنا اسٹریٹجک پلان تیار کرنے کی کارروائی میں مصروف ہیں، اور ہم آپ کی طرف سے جواب کے منتظر ہیں۔

آپ نے ہمیں اب تک یہ بتایا ہے۔

اسکرین کے الفاظ: آپ کے نزدیک 'کمیونٹی سیفٹی اینڈ کرائم پریوینشن کا کیا مطلب ہے؟'

یہ ذہنی سکون اور ایک بے پرواہ زندگی کے لیے سب کے لیے ضروری ہے۔ کسی چیز کے بارے میں فکرمند نہ ہوں۔

میں کینٹربری-بینکس ٹاؤن میں ہر جگہ کافی محفوظ محسوس کرتا ہوں۔ میں اپنے خاندان کے افراد اور اپنے ارد گرد کی کمیونٹی کا خیال رکھتا ہوں، اور میں یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ وہ دن میں وہ سب کر سکیں جو انہیں کرنے کی ضرورت ہے، اور ان کی اہلیت پر قبضہ نہ جمایا جائے۔

کوئی خوف محسوس کیے بغیر کمیونٹی میں جانے کا اہل ہونا۔

یہ میرے لیے اہم ہے کیوں کہ میں ایک اچھی زندگی گزارنا چاہتا ہوں… پریشانی سے دور رہتے ہوئے۔

تحفظ کا مطلب یہ ہے کہ میں محسوس کر سکوں کہ میں کمیونٹی میں اور اپنے آس پاس کے علاقہ میں محفوظ محسوس کرتے ہوئے اور عام طور پر کسی ایسے خطرے کے بارے میں فکرمند نہ رہتے ہوئے اپنی زندگی گزار سکتا ہوں جو مجھ پر یا میرے خاندان کے افراد پر اثر انداز ہوگا۔

میرے لیے تحفظ اس جگہ میں مطمئن ہونا ہے جہاں میں ہوں، اور جس کے ساتھ میں ہوں۔

میرے لیے تحفظ یہ ہے (کہ) میں کسی چیز سے خوف کھائے یا ڈرے بغیر کہیں بھی جا سکتا ہوں۔

میں کہاں محفوظ محسوس کرتا ہوں؟ گھر میں – ٹھیک ہے ہر جگہ – لیکن میں گھر میں یقینا محفوظ محسوس کرتا ہوں۔ مجھے پڑوسیوں کا ایک اچھا گروپ حاصل ہے۔ ہم ایک دوسرے کے معاملات میں دخل اندازی نہيں کرتے ہیں، لیکن اگر ہمیں ایک دوسرے کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔

اسکرین کے الفاظ: اپنی رائے ظاہر کرنے کے لیے، دیکھیں cb.city/SafetyHYS

ہم اس منصوبہ کے ضمن میں اپنی رہنمائی اور ہدایت میں مدد کے لیے آپ کی معلومات اور خیالات چاہتے ہیں تاکہ ہم کینٹربری-بینکس ٹاؤن کے اندر حفاظتی معاملات اور جرم کے رجحانات کو کامیابی کے ساتھ ہدف بنا سکیں۔

اس پروجیکٹ کے بارے میں

ہمارا کمیونٹی سیفٹی اینڈ کرائم پریوینشن پلان 2022-2026 ہمارے باشندگان کے تحفظ کو بہتر بنانے اور اسے برقرار رکھنے کے تئیں ہمارے عزم کی وضاحت کرتا ہے۔ ہمارا منصوبہ جرم کو روکنے اور کم کرنے کے لیے حکمت عملیوں، پروگراموں اور اقدامات کی وضاحت کرے گا، اور ہمارے مستقبل میں ہر ایک کے لیے ایک مزید احساس تحفظ کو فروغ دے گا۔

ایک محفوظ تر CBCity تشکیل دینے کے لیے اپنی رائے ظاہر کریں اور ہمیں اس بارے میں اپنے خیالات سے آگاہ کریں کہ ہم ہر ایک کے لیے اپنی کمیونٹی کو کس طرح ایک محفوظ تر اور پر تپاک جگہ بنا سکتے ہیں۔

ٹائم لائن

  • Timeline item 1 - complete

    Friday 3 December 2021 - Friday 15 April 2022 05:00PM

    کھلا ہوا ہے

    یہ پروجیکٹ مراجعہ کے لیے کھلا ہوا ہے۔ کمیونٹی کے افراد اور خدمت مہیاکنندگان کو تاثرات پیش کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

  • Timeline item 2 - active

    نظرثانی کے تحت

    اس مراجعہ کے لیے تعاون تشخیص اور نظرثانی کے لیے بند ہیں۔ پروجیکٹ ٹیم پلان کا مسودہ تیار کر رہی ہے۔

  • Timeline item 3 - incomplete

    عوامی نمائش

    اس مراجعہ کے لیے تعاون تشخیص اور نظرثانی کے لیے بند ہیں۔ پروجیکٹ ٹیم پلان کا مسودہ تیار کر رہی ہے۔

  • Timeline item 4 - incomplete

    اختیار کرنا

    کونسل اس منصوبہ کو اختیار کرے گی، جو مراجعہ کے اعلیٰ سطحی نتائج کے ساتھ یہاں درج کیا گیا ہے۔

کون سن رہا ہے

اگر آپ کے پاس سوالات ہیں یا آپ اس پروجیکٹ کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کرنا چاہتے ہیں تو برائے مہربانی درج ذیل کونسل کے افسران سے رابطہ کریں۔

Email haveyoursay@cbcity.nsw.gov.au
In writing

By post to Mr Matthew Stewart, General Manager, City of Canterbury Bankstown PO Box 8, Bankstown NSW 1885

Adam Rae

Adam Rae

کمیونٹی سیفٹی اینڈ کرائم پریوینشن آفیسر

دی سٹی آف کینٹربری بینکس ٹاؤن

فون: 5537 9707 02

Elijah Chan

ایلیجہ چن (Elijah Chan)

کمیونٹی سیفٹی اینڈ کرائم پریوینشن آفیسر

دی سٹی آف کینٹربری بینکس ٹاؤن

فون: 9471 9707 02

Jasmine Kerameas

Jasmine Kerameas

کمیونٹی انگیجمنٹ آفیسر

دی سٹی آف کینٹربری بینکس ٹاؤن

فون: 5467 9707 02

CBCity 2028 کے مقامات

یہاں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ یہ پروجیکٹ کس طرح ہمارے کمیونٹی اسٹریٹجک پلان کو عمل میں لانے میں مدد کرتا ہے۔

Safe and Strong

محفوظ اور مضبوط

ایک قابل فخر جامع کمیونٹی جو متحد رہتی ہے، جشن مناتی ہے اور خیال رکھتی ہے۔

مزید جانکاری حاصل کریں

Healthy and Active

صحت اور فعال

ایک حوصلہ مند شہر جو صحت مند ذہنوں اور جسموں کو پروان چڑھاتا ہے۔

مزید جانکاری حاصل کریں

Livable and Distinctive

قابل رہائش اور امتیازی ایک اچھی طرح سے ڈیزائن کیا

ایک اچھی طرح سے ڈیزائن کیا گیا، پر کشش شہر جو مقامی گاؤں کی شناخت اور کردار کو محفوظ رکھتا ہے۔

مزید جانکاری حاصل کریں

The City of Canterbury Bankstown acknowledges the traditional custodians of the land, water and skies of Canterbury-Bankstown, the Darug (Darag, Dharug, Daruk, Dharuk) People. We recognise and respect Darug cultural heritage, beliefs and relationship with the land. We acknowledge the First Peoples’ continuing importance to our CBCity community.

Contact us

Our friendly Customer Service Call Centre is open Monday to Friday 8.30am-5pm to assist with all enquiries.

Phone 9707 9000
Email council@cbcity.nsw.gov.au
Website www.cbcity.nsw.gov.au/

Social links