کاؤنسل چاہتی ہے کہ Lakemba کا مستقبل ڈھالنے میں مدد دینے کے لیے دلچسپی رکھنے والے کمیونٹی کے ارکان کمیونٹی وائس پینل میں شریک ہوں۔

اس پینل میں Lakemba کے مستقبل کے لیے تجاویز دینے والے کمیونٹی کے نمائندے شامل ہوں گے جو ماسٹر پلان میں پیش رفت کے ساتھ ساتھ اس پراجیکٹ پر براہ راست اپنے خیالات بتائیں گے اور رائے دیں گے۔

اس پینل میں Belmore،Lakemba اور Canterbury سے کمیونٹی کے ارکان شامل ہوں گے لہذا بہت سے مختلف نقاط نظر پر غور کیا جا سکے گا۔

درخواست دینے کے لیے 23 اکتوبر 2022 تک مندرجہ ذیل فارم مکمل کر کے بھیج دیں۔

کمیونٹی وائس پینل کے لیے دلچسپی کی رجسٹریشنز کو مندرجہ ذیل کسوٹیوں پر جانچا جائے گا:

  • کسی ایک سنٹر یا تمام سنٹروں اور CBCity سے بحیثیت رہائشی، کاروبار کے مالک یا کارکن واقفیت؛
  • مقامی کمیونٹی میں سے کئی مختلف نقاط نظر کی نمائندگی
  • گھر یا کام کی جگہ کا Lakemba سے قریب ہونا؛
  • وضاحت اور احترام سے اپنے نظریات کے اظہار کے قابل ہونا (زبان کے لیے مدد/زبانی مترجم دستیاب ہے)؛ اور
  • آبادی کے مختلف گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد جو کمیونٹی کی عکاسی کرتے ہوں۔