سروے مکمل کریں
ہمیں بتائیں کہ آپ کو اپنے سنٹر میں کیا پسند ہے اور کیا بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
یہ سروے مکمل کرنے میں 7 منٹ سے کم وقت لگنا چاہیے۔
Consultation has concluded
2019 میں کاؤنسل نے اپنی لوکل سٹریٹیجک پلاننگ سٹیٹمنٹ Connective City 2036 مکمل کی۔ یہ دستاویز Canterbury-Bankstown میں زمین کے استعمال کے بالا تصوّر اور سنٹر کے لیے ترقی کی نہج واضح کرتی ہے۔
ترقی و توسیع کے لیے سنٹر کی نہج کا مطلب یہ ہے کہ مستقبل میں کاؤنسل کی بیشتر ملازمتیں اور ہاؤسنگ میں اضافہ موجودہ سنٹروں میں ہو گا جہاں انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ بھی مہیا ہو گی۔ اس ترقی کا اچھی منصوبہ بندی کے تحت ہونا یقینی بنانے کے لیے ہم مقام کی بنیاد پر ماسٹر پلانز تیار کر رہے ہیں۔ ان ماسٹر پلانز سے یہ یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ ہمارے سنٹر زندگی سے معمور، خوشحال اور پرکشش مقامات ہیں جن پر کمیونٹی فخر کر سکتی ہے۔
ہم نے اپنے سٹی کے دو سب سے بڑے سنٹروں Bankstown اور Campsie کے لیے ماسٹر پلانز مکمل کر لیے ہیں۔ کاؤنسل اب اپنے تین لوکل سنٹروں Lakemba، Belmore اور Canterbury اور اپنے ایک چھوٹے ولیج سنٹر Belfield کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
ہمیں بتائیں کہ آپ کو اپنے سنٹر میں کیا پسند ہے اور کیا بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
یہ سروے مکمل کرنے میں 7 منٹ سے کم وقت لگنا چاہیے۔
کیا آپ صرف 2 منٹ دے سکتے ہیں؟ نقشے پر پنیں ڈراپ کر کے ہمیں دکھائیں کہ کونسی چیزیں سنٹر کو خاص بناتی ہیں اور اپنے خیالات بتائیں۔
یہاں اپنی درخواست بھیجیں۔
اپنے بڑے سائیٹ یا پورے سنٹر کے لیے اپنا تصوّر بتائیں
Timeline item 1 - complete
ابتدائی شرکت
پیر 19 ستمبر – اتوار 23 اکتوبر 2022
کاؤنسل کمیونٹی سے ابتدائی شمولیت اور تجاویز دینے کی درخواست کر رہی ہے۔
Timeline item 2 - active
ابتدائی شرکت کا جائزہ اور ٹیکنیکل رپورٹ کی تیاری
Lakemba ماسٹر پلان کو کاؤنسل کی کئی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی ٹیم، ٹیکنیکل مشیروں کی رائے سے اور ابتدائی شرکت کے نتائج پر غور کرتے ہوئے تشکیل دے گی۔
Timeline item 3 - incomplete
ماسٹر پلان کے خاکے کے سلسلے میں کمیونٹی کو شریک کرنا
کاؤنسلLakemba ماسٹر پلان کے خاکے پر کمیونٹی سے رائے مانگے گی۔
Timeline item 4 - incomplete
سبمشنز (موصول ہونے والی درخواستیں اور تجاویز) پر غور
کمیونٹی کو شریک کرنے کے اس عرصے کے بعد پلان کے خاکے پر ملنے والی تمام سبمشنز اور آراء پر غور کر کے Lakemba ماسٹر پلان کو بہتر بنایا جائے گا۔
Timeline item 5 - incomplete
کاؤنسل کے لیے رپورٹ
بہتر بنائے گئے ماسٹر پلان کو غور کے لیے کاؤنسل کے پاس رپورٹ کیا جائے گا۔
Timeline item 6 - incomplete
پلاننگ پروپوزل
کاؤنسل کی حمایت حاصل ہونے کی صورت میں عملہ ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے لیے ایک پلاننگ پروپوزل تیار کرے گا۔ پلاننگ پروپوزل سےسنٹر کے لیے لاگو ہونے والے پلاننگ کنٹرولز (لینڈ زوننگ، عمارتوں کی بلندی اور دیگر کنٹرولز سمیت) باقاعدہ طور پر بدل جائیں گے۔ یہ پلاننگ پروپوزل نیو ساؤتھ ویلز ڈیپارٹمنٹ آف پلاننگ اینڈ انوائرنمنٹ کو 'گیٹ وے ڈیٹرمینیشن' کے لیے پیش کیا جائے گا اور عوام کے سامنے اس کی نمائش کے لیے منظوری مانگی جائے گی۔*
*پلاننگ پروپوزل کے باقاعدہ نمائش کے لیے مہیا ہونے سے پہلے اسے 'گیٹ وے پراسیس' سے گزرنا پڑتا ہے۔ 'گیٹ وے پراسیس سے مراد 'نیو ساؤتھ ویلز ڈیپارٹمنٹ آف پلاننگ اینڈ انوائرنمنٹ کی جانب سے پلاننگ پروپوزل پر غور ہے۔
'گیٹ وے ڈیٹرمینیشن' تب جاری کیا جاتا ہے جب نیو ساؤتھ ویلز ڈیپارٹمنٹ آف پلاننگ اینڈ انوائرنمنٹ فیصلہ کرے کہ ایک پلاننگ پروپوزل پلان بنانے کے اگلے مرحلے کی طرف بڑھ سکتا ہے۔
Timeline item 7 - incomplete
پلاننگ پروپوزل کی باقاعدہ نمائش
اگر نیو ساؤتھ ویلز ڈیپارٹمنٹ آف پلاننگ اینڈ انوائرنمنٹ گیٹ وے ڈیٹرمینیشن جاری کر دے تو پلاننگ پروپوزل کی کمیونٹی کے مزید تبصروں کے لیے عوام کے سامنے نمائش کی جائے گی۔
اس کا عرصہ کم از کم 28 دن ہے۔Timeline item 8 - incomplete
سبمشنز پر غور
نمائش کے بعد تمام سبمشنز پر غور کیا جائے گا اور کاؤنسل پلاننگ پروپوزل پر غور کر کے طے کرے گی کہ آیا اسے حتمی شکل دی جائے۔
Timeline item 9 - incomplete
حتمی شکل دینا
اس مرحلے میں مشاورت کے حتمی نتائج کو دستاویزی شکل میں ریکارڈ کیا جائے گا اور پلاننگ پروپوزل واپس نیو ساؤتھ ویلز ڈیپارٹمنٹ آف پلاننگ، انڈسٹری اینڈ انوائرنمنٹ کو حتمی شکل دینے اور عملدرآمد کے لیے بھیجا جائے گا۔
اگر آپ اس پراجیکٹ کے متعلق کوئی سوال پوچھنا یا مزید معلومات لینا چاہتے ہیں تو براہ مہربانی مندرجہ ذیل کاؤنسل آفیسرز سے رابطہ کریں۔
haveyoursay@cbcity.nsw.gov.au | |
In writing | اس پتے پر خط بھیجیں: Mr Matthew Stewart, CEO, City of Canterbury Bankstown PO Box 8, Bankstown NSW 1885 |
The City of Canterbury Bankstown acknowledges the Traditional Custodians of the land, water and skies of Canterbury-Bankstown, the Darug (Darag, Dharug, Daruk, Dharuk) People. We recognise and respect Darug cultural heritage, beliefs and relationship with the land. We acknowledge the First Peoples’ continuing importance to our Canterbury-Bankstown community.