Lakemba ماسٹر پلان میں کمیونٹی کی شرکت کے ابتدائی مرحلے میں کاؤنسل بڑی زمینوں کے مالکان اور کمیونٹی کے ارکان کو دعوت دے رہی ہے کہ وہ سنٹر کا مستقبل تشکیل دینے کے لیے ہمیں اپنے تصوّر سے آگاہ کریں۔

یہ خیالات حاصل کرنے کا عمل ہے جس کا مقصد سنٹر کے لیے ایسے اختراعی تصوّرات دریافت کرنا ہے جن سے ترقی و توسیع کے نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

بڑی زمینوں کے مالکان کو اپنے سائیٹ کے لیے ایک تصوّر سبمٹ (پیش) کرنے کی دعوت دی جا رہی ہے تاکہ Lakemba کو جدید بنانے اور یہاں نئی زندگی کی لہر لانے میں مدد ملے۔ کمیونٹی کے ارکان کو پورے سنٹر کے لیے ایک تصوّر سمبٹ کرنے کی دعوت دی جا رہی ہے جس میں Lakemba کی ترقی و توسیع کی منصوبہ بندی ہو اور جو پلاننگ کے لیے ترجیحات کو ملحوظ رکھتا ہو۔

نیچے معلومات اور رہنمائی کا پیک ڈاؤن لوڈ کر کے مزید معلومات لیں اور سبمشن دینے سے پہلے عمل کو سمجھیں۔

سبمشن دینے والوں کو مندرجہ ذیل تقاضے پورے کرنے ہوں گے اور اس کے بعد ہی ان کی سبمشن پر غور کیا جائے گا:

مالکانﹺ زمین سبمشن دینے والوں کے لیے ضروری ہے کہ: کمیونٹی میں سے سبمشن دینے والوں کے لیے ضروری ہے کہ:
  • وہ ماسٹر پلان سٹڈی ایریا میں 1,500 مربع میٹر سے زیادہ رقبے کی پراپرٹی کے کلیتاً یا جزواً مالک ہوں؛
  • یہ وضاحت کریں کہ ملکیت کے معاہدوں (جیسے آپشنز ایگریمنٹ) سمیت، visioning application کی رو سے سائیٹس کا مالک کون ہے؛
  • معلوماتی پیکیج میں شامل تمام آئٹمز مکمل کریں؛ اور
  • واضح کریں کہ آيا زیرﹺ نظر سائیٹ کے لیے کوئی پلاننگ پروپوزل یا حالیہ ڈیویلپمنٹ ایپلیکیشن جمع کروائی گئی ہے۔

  • وہ پورے سنٹر کے لیے مجموعی تصوّر سبمٹ کریں؛
  • معلوماتی پیکیج میں شامل تمام آئٹمز مکمل کریں؛
  • سبمشن دینے والے/والوں کی ملکیتی پراپرٹیوں یا کاروباروں کے متعلق بتائیں؛
  • واضح کریں کہ تصوّر کون سبمٹ کر رہا ہے یا یہ کس کی طرف سے سبمٹ کیا جا رہا ہے؛ اور
  • وہ ماسٹر پلان سٹڈی ایریا میں رہتے ہوں، کام کرتے ہوں یا کاروبار کے مالک ہوں