سروے مکمل کریں
کونسل یہ جاننا چاہتی ہے کہ آپ کی عمر بڑھنے پر کس طرح بہترین طریقے سے آپ کی مدد کی جائے، اور ایک صحت بخش، آرام دہ اور بامعنی زندگی جیتے رہنے میں آپ کا
Consultation has concluded
ہماری مقامی کمیونٹی کے قریب ایک تہائی افراد کی عمر 50 سال یا اس سے زائد ہے، اور ہماری آبادی کی عمر رسیدگی کے ساتھ یہ تعداد صرف بڑھ ہی رہی ہے۔ عمر رسیدہ مکین ہماری کمیونٹی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ وہ اپنی جانکاری، کہانیاں، اور وراثتیں نوعمر نسل کو منتقل کرتے ہیں۔
عمر کی طرح ہی، ہماری ضرورتیں اور خواہشیں تبدیل ہوتی ہیں۔ لیکن ہماری خواہش اور ضرورت ہماری صورتحال، اقدار، ذاتی تجربات اور ثقافتی پس منظر کی بنیاد پر تبدیل ہوتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ ضرورتیں پوری ہوں، اور ہماری عمر رسیدہ کمیونٹی کے ممبران ایک بامعنی زندگی گزارتے رہیں۔ اسی وجہ سے ہم اپنے پازیٹو ایجنگ پلان (مثبت عمر رسیدگی کا منصوبہ) کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ماریہ اتھاناسوپؤلس (CBCity ایکٹو ایجنگ آفیسر): تسلیمات، میرا نام ماریہ ہے اور میں آپ کی ایکٹو ایجنگ آفیسر ہوں۔ ہم کینٹربری بینکس ٹاؤن کا پازیٹو ایجنگ پلان بنا رہے ہیں، تاکہ ہم جس طریقے سے سٹی کا منصوبہ بناتے اور اسے فروغ دیتے ہیں اس میں رہنمائی اور ہدایت ملے، تاکہ بزرگوں کی حیثیت سے آپ کی ضرورتیں بہتر ڈھنگ سے پوری ہوں۔ لہذا ہمارا سروے مکمل کریں اور اپنی بات رکھیں۔ آپ نے اس سے پہلے ہمیں جو کچھ بتایا ہے وہ یوں ہے۔
جارج (مکین): مجھے کینٹربری میں رہنا پسند ہے۔ وہاں آپ کے قریب خریداری کی بہت ساری سہولیات ہیں جہاں آپ جا سکتے ہیں، آپ بس سے اور اپنی کار سے بھی گھوم پھر سکتے ہیں یا بعض اوقات آپ پیدل بھی جا سکتے ہیں۔ میں ابھی 20 سال – 21 سال سے رہ رہا ہوں۔ میں پڑوسیوں سے بہت خوش ہوں۔ ہم میں تکرار نہیں ہوتی ہے، ہم دوستانہ رویہ رکھتے ہیں۔ میرے بقول یہ سڈنی میں ایک بہترین کونسل ہے۔
ٹرائی (مقامی رضاکار): میری بیوی بینکس ٹاؤن میں کام کر رہی ہے۔ بینکس ٹاؤن میں ہمارے ڈھیروں دوست ہیں۔ میری بیٹیاں بینکس ٹاؤن کے علاقے میں رہتی ہیں۔ میں کہیں اور جانا نہیں چاہتا ہوں۔ بس یہیں بینکس ٹاؤن میں رہنا ہے۔
سینڈرا اور جائس (مکین اور مقامی رضاکاران): ہم کینٹربری - بینکس ٹاؤن میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ عمر رسیدہ نسل کے لیے مقامی علاقے میں گھومنے پھرنے کے لیے ڈھیر سارے مواقع فراہم کرتا ہے۔ ہم دونوں کو میلز آن وھیل (Meals on Wheels) کرنا پسند ہے۔ یہاں پر سارے مواقع ہمارے لیے ہیں۔ آپ کو لیک جیلاوارنا میں، کُکس ریور کے نشیب میں پارک ملے ہیں۔ لوگ دوست مزاج ہیں۔
اولگا (مکین): میں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ کینٹربری - بینکس ٹاؤن کے علاقے میں گزارا ہے۔ میں نے یہاں کام کیا ہے، یہاں اسکولنگ کی ہے، میرے بچے اس علاقے میں پلے بڑھے ہیں۔ ہم یہاں آس پاس میں کام بھی کرتے ہیں۔ ہمیں گرد و نواح پسند ہے۔ یہ فیملی کے قریب ہے، خریداری کے مراکز بھی بہت اچھے ہیں۔
ڈینس اور لائنیٹ (مکین اور مقامی رضاکاران): ہمیں جارجز ریور کے قریب میں رہنے میں مزہ آتا ہے اور جارجز ریور کے آس پاس کے پارک فیملیز کے لیے واقعی زبردست ہیں اور پیدل راستے بھی کافی اچھے ہیں۔ میرے خیال سے بینکس ٹاؤن میں ان لوگوں کے لیے ہر چیز موجود ہے جو واقعی اس علاقے میں رہنا چاہتے ہیں۔
گرائم (مکین اور مقامی رضاکار): میں 2010 میں ریٹائر ہو گیا اور اس سے مجھے کرکٹ کا شیدائی ہونے کے ناطے کرکٹ میں امپائرنگ کرنے کا موقع ملا۔ یہ بہت ہی زیادہ صلہ بخش تھا اور میں اس وقت خاص طور پر مسرور تھا جب ہم ہمیشہ اس فیلڈ کی تعریف کرنے والی ٹیموں سے ملتے تھے جن پر ہم نے کھیلا تھا۔ بینکس ٹاؤن کمیونٹی کا حصہ بننے پر آپ کو کافی فخر ہوتا ہے۔
لِن (مکین اور CBCity اسٹاف ممبر): سبھی کو تسلیمات، یہ اپنی بات رکھنے کا ایک زبردست موقع ہے، لہذا کونسل کی ویب سائٹ پر جائیں، اپنی بات کہیں والے صفحہ پر موجود لنک پر کلک کریں، اور پازیٹو ایجنگ پلان پر آپ کے تاثرات سن کر انہیں اچھا لگے گا۔ سبھی کا شکریہ۔
منصوبے کی غرض اس ضمن میں ہماری اور ہماری کمیونٹی کی رہنمائی کرنا ہے کہ کینٹربری - بینکس ٹاؤن میں بحفاظت اور آرام دہ طریقے سے عمر رسیدگی کے مدنظر ہمارے بزرگوں اور عمر رسیدہ افراد کو کس چیز کی ضرورت ہے۔ یہ منصوبہ ان کی مسلسل بہبود کو یقینی بنائے گا۔
ہمارا پلان NSW ایجنگ اسٹریٹجی 2021-2031، اور ہماری چار ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ ہوگا، جیسا کہ NSW کے حوالے سے بزرگوں نے نشاندہی کی ہے۔
ہم آپ کے خیالات اور افکار جاننا چاہتے ہیں۔ براہ کرم اپنے تاثرات ہمیں فراہم کر کے اس بارے میں بہتر طور پر ہمیں مطلع کریں کہ ہمیں اپنی عمر رسیدہ کمیونٹی کی ضروریات، ترجیحات اور چیلینجز کو کس طرح حل کرنا چاہیے۔ آپ کے تاثرات ہماری چار سالہ حکمت عملی اور منصوبہ عمل کی رہنمائی کر کے اچھی طرح اور بامعنی انداز میں جینے میں ہماری عمر رسیدہ آبادی کی بہتر مدد ہوسکے۔
Timeline item 1 - active
کمیونٹی سے مشاورت
1 دسمبر 2021 - 29 مئی 2022۔ یہ کمیونٹی کے ممبروں اور خدمت فراہم کننندگان کے لیے پلان میں تعاون کرنے کا ایک موقع ہے۔
Timeline item 2 - incomplete
نمائش
مسودہ پازیٹو ایجنگ پلان 2022 – 2026 کو کونسل کے ذریعے اختیار کیے جانے سے قبل عوام کے سامنے اس کی نمائش کی جائے گی۔
Timeline item 3 - incomplete
اختیار کرنا
کونسل منصوبے کو اختیار کرے گی، نیز مشغولیت کا ایک مختصر خلاصہ یہاں فراہم کیا جائے گا۔
کونسل یہ جاننا چاہتی ہے کہ آپ کی عمر بڑھنے پر کس طرح بہترین طریقے سے آپ کی مدد کی جائے، اور ایک صحت بخش، آرام دہ اور بامعنی زندگی جیتے رہنے میں آپ کا
ہمارے باہمی تعاون کے ورکشاپ میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن کرائیں، کیوں کہ ہم خیالات پر گفتگو کرتے ہیں اور ترجیحات کی شناخت کرتے ہیں۔
کوئی تحریری نظریہ لکھیں اور اسے haveyoursay@cbcity.nsw.gov.au پر بھیجیں
اگر پروجیکٹ کے بارے میں آپ کے سوالات ہوں یا آپ مزید جاننا چاہتے ہوں تو، براہ کرم اس صفحہ پر مندرج کونسل کے افسران سے رابطہ کریں۔
haveyoursay@cbcity.nsw.gov.au | ||
In writing |
|
The City of Canterbury Bankstown
Phone: 02 9707 9464
ایک قابل فخر شمولیتی کمیونٹی جو متحد کرتی ہے، جشن مناتی ہے اور خیال رکھتی ہے
ایک اچھے ڈیزائن کا، پرکشش شہر جو مقامی گاؤں کی شناخت اور کردار کو برقرار رکھتا ہے۔
The City of Canterbury Bankstown acknowledges the traditional custodians of the land, water and skies of Canterbury-Bankstown, the Darug (Darag, Dharug, Daruk, Dharuk) People. We recognise and respect Darug cultural heritage, beliefs and relationship with the land. We acknowledge the First Peoples’ continuing importance to our CBCity community.