کاؤنسل Punchbowl اورWiley Park ولیج سنٹرز کے لیےPrecinct Plan (ایک محدود علاقے میں آئندہ تعمیرات اور سہولیات کا پلان)کا خاکہ بنانے پر کام کر رہی ہے اور ان سنٹرز کا مستقبل ڈھالنے کے لیے آپ کی رائے مانگ رہی ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز گورنمنٹ نے Transport Oriented Development (TOD) پروگرام اور 'کم بلند تا درمیانی بلند ہاؤسنگ کا پروگرام' متعارف کروائے ہیں جو میٹرو اور ٹرین سٹیشنوں کے لیے طے مقامات کے گرد 800 میٹر کے علاقے میں پلاننگ کنٹرولز میں تبدیلیاں تجویز کرتے ہیں۔ Punchbowl اور Wiley Park کے TOD precincts (TOD کے تحت علاقے)ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہم اپنی کمیونٹی کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کرنے کے لیے TOD اور نئی ہاؤسنگ کے لیے کم بلند تا درمیانی بلند ہاؤسنگ کے پروگرام کے مقاصد پورے کرنے کا ایک متبادل پلان تشکیل دے رہے ہیں تاہم اس سے بھی بڑھ کر اہم یہ ہے کہ ہم Punchbowl اور Wiley Park کی پلاننگ میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کریں۔
TOD پروگرام کے تحت نیو ساؤتھ ویلز گورنمنٹ نے کاؤنسل کو Punchbowl اور Wiley Park کی لوکل پلاننگ مکمل کرنے کے لیے جون 2025 تک کا وقت دیا ہے۔ اگرچہ کاؤنسل اب بھی ان سنٹروں کے لیے Precinct Plan بنانے کا عزم رکھتی ہے، TOD Program کی وجہ سے ہمیں مہیا وقت کم ہو گیا ہے اور ہمارے لیے نیو ساؤتھ گورنمنٹ کی مجوّزہ ہاؤسنگ کے برابر یا اس سے زیادہ ہاؤسنگ بنانا لازمی ہو گیا ہے۔
TOD پروگرام کے سلسلے میں ہمیں یہ تشویش ہے کہ یہ "سب کے لیے ایک ہی حل" کی نہج رکھتا ہے جو شاید ہماری کمیونٹی کو بہترین نتائج نہ دلا سکے۔
کاؤنسل ایک پلان بنا رہی ہے جو نیو ساؤتھ گورنمنٹ کے TOD پروگرام کا متبادل پیش کرتا ہے۔ ہمارے پلان کا مقصد عوامی جگہوں میں بہتری لانا ہے اور یہ پلان ذمہ دارانہ طریقے سے وسعت و ترقی کو اہمیت دیتا ہے اور یقینی بناتا ہے کہ نئی ڈیویلپمنٹس میں درست انفراسٹرکچر اور کمیونٹی کے لیے فوائد مہیا ہوں۔
آپ کی رائے سے ہمیں یہ پلان اس طرح تشکیل دینے میں مدد ملے گی کہ یہ ہماری مقامی ضروریات کے لیے عین موزوں ہو۔
2019 میں ہم نے اپنی لوکل سٹریٹیجک پلاننگ سٹیٹمنٹ Connective City 2036 مکمل کی تھی جو Canterbury-Bankstown میں وسعت و ترقی کے لیے ہمارا تصّور واضح کرتی ہے جس میں وسعت و ترقی کے لیے سنٹروں کی سطح پر کام شامل ہے۔ کام کی یہ نہج موجودہ سنٹروں میں اچھے انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے رابطے فراہم کر کے مستقبل میں روزگار کے مواقع بڑھانے اور ہاؤسنگ تعمیر کرنے کو اہمیت دیتی ہے۔ اس وسعت و ترقی کو مؤثر طریقے سے مینیج کرنے کی خاطر ہم کاؤنسل کی قیادت میں ایک پلان تشکیل دے رہے ہیں جو ہمارے سنٹروں کا زندگی سے معمور، خوشحال اور کمیونٹی کے لیے پرکشش ہونا یقینی بناتا ہے۔
کاؤنسل نے 2036 تک 50,000 گھر فراہم کرنے کا ہدف اپنایا ہے۔ گھروں کی فراہمی کے اس ہدف میں سے کُل9,100 گھر کاؤنسل کے 12 ولیج سنٹرز میں بنائے جائیں گے جن میں Punchbowl اور Wiley Park شامل ہیں۔ ہم یہ یقینی بنانے کا عزم رکھتے ہیں کہ سبربن علاقوں کے تحفظ کی خاطر 80٪ نئی ہاؤسنگ اچھی خدمات رکھنے والے اور ذرائع سفر کے سبب جڑے ہوئے سنٹروں میں مہیا کی جائے۔
کاؤنسل کا پلان نئی ہاؤسنگ کے لیے TOD پروگرام کے مقاصد سے ہم آہنگ ہو گا لیکن یہ روزگار، کھلی جگہ، کمیونٹی کی ضروریات، تاریخی ورثے، ٹرانسپورٹ اور ماحول کے تقاضوں کو بھی مد نظر رکھے گا۔ ہمارا ماننا ہے کہ اس طرح مقامی بنیادوں پر کام کرنا یہ یقینی بنانے کے لیے لازمی ہے کہ Punchbowl اور Wiley Park ایسی کمیونٹیاں بن کر ابھریں جن پر ہمارے رہائشیوں کو فخر ہو۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
- Punchbowl اور Wiley Park کو کیوں چنا گیا ہے؟
- Punchbowl اور Wiley Park کو بہتر بنانے میں Precinct Plan کیسے کام آئے گا؟
- نیو ساؤتھ ویلز گورنمنٹ کےTransport Oriented Development (TOD) پروگرام سے کیا مراد ہے؟
- کم بلند تا درمیانی بلند ہاؤسنگ کے پروگرام سے کیا مراد ہے؟
- TOD پروگرام کے مقابلے میں یہ Precinct Plan کیا تجویز کر رہا ہے؟
کس وقت کیا کام ہو رہا ہے
-
Timeline item 1 - active
15 تا 28 اکتوبر 2024 شام 5:00 بجے
کمیونٹی کو شریک کرنے کی ابتدائی سرگرمیاں
کاؤنسل کمیونٹی سے ابتدائی آرا اور تجاویز مانگ رہی ہے۔
-
Timeline item 2 - incomplete
ابتدائی آرا و تجاویز پر نظر ثانی اور Precinct Plan کے خاکے کی تیاری
پلان کو کاؤنسل کی مختلف شعبوں کے ماہرین پر مشتمل ٹیم تیار کرے گی اور اس میں کمیونٹی کی ابتدائی شرکت سے سامنے آنے والی معلومات کو زیرغور رکھا جائے گا۔
-
Timeline item 3 - incomplete
کمیونٹی کو شریک کرنے کا باضابطہ کام
کاؤنسل پلان کے خاکے پر کمیونٹی کی رائے طلب کرے گی۔
-
Timeline item 4 - incomplete
سبمشنز (ملنے والی آراء و تجاویز) پر غور
کمیونٹی کی شرکت سے ملنے والی تمام آراء پر غور کرتے ہوئے پلان کو بہتر بنایا جائے گا۔
-
Timeline item 5 - incomplete
کاؤنسل کو رپورٹ
بہتر بنایا گیا پلان کاؤنسل کو رپورٹ کیا جائے گا۔
-
Timeline item 6 - incomplete
عملدرآمد
اگر کاؤنسل نے اس کی حمایت کی تو عملہ Punchbowl اور Wiley Park میں پلاننگ کنٹرولز کے لیے مجوّزہ تبدیلیوں کو عمل میں لانے کے لیے ڈیپارٹمنٹ آف پلاننگ، ہاؤسنگ اینڈ انفراسٹرکچر کے ساتھ کام کرے گا۔
متعلقہ حکمت عملی
کون آپ کی بات سنتا ہے
اگر آپ اس پراجیکٹ کے متعلق سوالات پوچھنا یا مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہوں تو براہ مہربانی نیچے دی گئی تفصیلات کی مدد سے ہم سے رابطہ کریں۔
haveyoursay@cbcity.nsw.gov.au | |
In writing | By post to Mr Matthew Stewart, CEO, City of Canterbury Bankstown PO Box 8, Bankstown NSW 1885 |